مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش میں حصہ لینے والی ٹیم کاکہناہے کہ سمندر میں تلاش کے لئے مزید گہرائی میں لے جائے جانے والے آلات استعمال کرنے پر غور کررہے ہیں۔ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں پریس کانفرنس میں حکام کاکہنا تھا کہ سمندر میں 40 لاکھ مربع کلومیٹر سے زائد علاقے میں لاپتہ طیارہ تلاش کیا گیا۔لیکن بدقسمتی سے کچھ بھی نہ مل سکا۔آسٹریلیا کے نائب وزیراعظم وارن ٹروس نے کہا طیارے کی تلاش کرنے والی ٹیم ایسے آلات استعمال کرنے پر غور کررہی ہے، جو منی سب بلیو فن 21 سے زیادہ سمندر کی گہرائی میں جاسکیں۔
مہر نیوز/ 5 مئی / 2014 ء : ملائیشیا کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش میں حصہ لینے والی ٹیم کاکہناہے کہ سمندر میں تلاش کے لئے مزید گہرائی میں لے جائے جانے والے آلات استعمال کرنے پر غور کررہے ہیں۔
News ID 1835733
آپ کا تبصرہ